شاہ محمودقریشی آج دوسری مرتبہ وزیر خارجہ کاحلف لیںگے
اتوار 19 اگست 2018 19:30
(جاری ہے)
انہوں نے 1985ء میںپہلی غیر جماعتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
1987ء میں وہ چیئرمین ضلع کونسل ملتان منتخب ہوئے۔بعدازاں وہ صوبائی اسمبلی کے رکن بھی بنے اور1985ء سے 1993ء صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنے حلقے کی نمائندگی کی۔انہوں نے 1988سے 1990ء تک منصوبہ بندی اورترقیات کے صوبائی وزیر اور 1990سے 1993ء تک صوبائی وزیرخزانہ کی حیثیت سے کام کیا۔بعدازاں وہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے اور 1993ء میں ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔انہیں پیپلزپارٹی کے دور میں پارلیمانی امور کاوزیربنایاگیا۔1997ء کے انتخابات میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ 2000سے 2002ء تک شاہ محمود قریشی نے ضلع ناظم ملتان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ بعدازاں وہ ضلعی نظامت سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میںدوبارہ شامل ہوگئے۔انہوںنے یہ استعفیٰ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے مشورے پر دیا۔2002ء کے انتخابات میں وہ اپنے روایتی حریف مخدوم جاوید ہاشمی کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔2006ء میں پاکستان پیپلزپارٹی نے انہیں پی پی پنجاب کا صدر بنادیا۔ 2008ء کے الیکشن میں انہوں نے تیسری مرتبہ ملتان سے ایم این اے کی نشست پر کامیابی حاصل کی اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں انہیں وزیرخارجہ کے عہدے پرفائز کیا۔2008ء سے 2011ء تک وہ وزیرخارجہ کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے ۔2011ء میں پیپلزپارٹی کی جانب سے انہیں وزارت خارجہ سے تبدیل کرکے پانی و بجلی کی وزارت دینے کی پیشکش کی گئی جو انہوںنے مسترد کردی۔پیپلزپارٹی سے 20سالہ رفاقت ختم کرکے وہ نومبر 2011ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔14نومبر 1994ء کو جب عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز جمع کرنے کے لیے ملتان کادورہ کیا تو مخدوم شاہ محمودقریشی اور پیر ریاض حسین قریشی نے اس نیک مقصد کیلئے ان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔حالیہ انتخابات میں شاہ محمودقریشی ملتان سے چوتھی بار قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ان کے صاحبزادے زین قریشی نے بھی ان انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پرکامیابی حاصل کی ہے۔مخدوم شاہ محمودقریشی عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاء الدین زکریااور حضرت شاہ رکن الدین عالم کے دربار کے سجادہ نشین بھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے منڈیوں سے عام مارکیٹ میں سپلائی چین کو سختی سے مانیٹر کیا ..
ملتان: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی واک کا انعقاد
ملتان ،ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307افراد کوریسکیو کیا
ملتان،شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ کو قائداعظم گولڈمیڈل سے نوازاگیا
انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان
پی ایچ اے ملتان کا پھل دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ جاری
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ