جس کےجہازمیں پی ٹی آئی بنی تھی اسی کے جہاز میں ہی چلی گئی، مریم نواز

جب نوازشریف واپس آئے گا تو ملک ترقی کیلیے ٹیک آف کرے گا، لیگی رہنما کا شجاع آباد میں جلسے سے خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 11 جون 2023 21:32

جس کےجہازمیں پی ٹی آئی بنی تھی اسی کے جہاز میں ہی چلی گئی، مریم نواز
شجاع آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جون 2023ء ) لیگی رہنما مریم نواز نے شجاع آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کےجہازمیں پی ٹی آئی بنی تھی اسی کے جہاز میں ہی چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف واپس آئے گا تو ملک ترقی کیلیے ٹیک آف کرے گا۔ مرکزی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس نےنوجوانوں کامستقبل چھین کران کےہاتھوں میں پیٹرول بم پکڑا دیے، تکبر میں دو دعوے کیے، کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار کر رورہا ہے، اس نے سوچا افواج پاکستان کوجھکالوں گا،اس کی واہ واہ ہو جائےگی، نوازشریف حقیقی سیاسی قیادت ہے،ملک کی خدمت کی ہے، کہتا تھا 26سال محنت کرکےجماعت بنائی ہے،26منٹ میں یہ جماعت کرچی کرچی ہوگئی ، جس کےجہازمیں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں چلی گئی۔

(جاری ہے)

یہ فتنہ دفن ہوگیا ، اب بات کریں ملک کی ترقی کی۔جب نوازشریف واپس آئے گا تو ملک ترقی کیلیے ٹیک آف کرے گا۔ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیگی نائب صدر نے کہا کہ شجاع آباد کی عوام کو نوازشریف کا سلام ، 12اکتوبر1999کوبھی نوازشریف شجاع آبادمیں تھے، پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں ، نوازشریف 7باریہاں آئے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے خود یہاں آئی ہوں، دوتہائی اکثریت والاوزیراعظم شجاع آباد سے اسلام آباد پہنچا تو مسنگ پرسن ہو گیا، نواز شریف کو دوبار عمرقیدہوئی، جلاوطنی ہوئی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیانوازشریف نےایک باربھی کہایہ املاک جلادو؟،جوملک بناتاہوں وہ ملک جلاسکتا ہے؟ درد تو اسی کو ہوگاجو اس مٹی کا بیٹا ہے،جس نےایک ایک اینٹ سےملک تعمیرکیااسی کوملک کادردہوگا،بڑی دفعہ ظلم کاسامناکیالیکن جلاؤگھیراؤکی ترغیب نہیں دی،ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے انتقام کا سامنا کیا،جن ہاتھوں نےمیٹروبس بنائی ہوکیاوہ میٹروبس جلاسکتےہیں؟جن ہاتھوں نےسڑکیں تعمیرکی ہوں کیاوہ سڑکیں توڑسکتےہیں؟جنہوں نےدہشت گردی ختم کی کیاوہ ملک کےساتھ دہشت گردی کرسکتےہیں؟جوہاتھ ملک تعمیرکر سکتے ہیں وہ ملک نہیں توڑسکتے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کرنل شیرخان کے بھائی نےکہایادگارہمارااثاثہ تھی اسےبھی جلادیا،جنہوں نےشہداءکی بےحرمتی کی کیاوہ کسی رحم کے مستحق ہیں؟شہداءکی توہین کرنے والے سن لیں قوم آخرتک تمہارا پیچھاکرےگی، یہ قوم شہداء کی تذلیل کرنے والوں چین سے نہیں رہنے دے گی، منصوبے کاماسٹرمائنڈزمان پارک میں چھپ کربیٹھا ہے۔فتنہ دفن ہو گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ماسٹرمائنڈ کہتا ہے کارکنوں نے کردیاہوگامجھے نہیں پتا، لیڈر اپنےسینوں پرمشکلات سہتےہیں کارکنوں پرآنچ نہیں آنےدیتے، کہتاہےاس ملک میں میرے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہے، اس ملک کوغیرمحفوظ بنانے والے سب سے بڑے فتنہ تم خود ہو، تکلیفیں میری قوم کیلئے،اپنے بچے محفوظ جگہ پر رکھے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں