میپکوٹاسک فورسزنے 136بجلی چورپکڑلئے ،40لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

منگل 25 جون 2019 20:17

ملتان ۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں136بجلی چورپکڑلئے ۔2لاکھ49ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر40لاکھ21ہزارروپے جرمانہ عائد ۔2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

24جون2019؁ء کو ملتان میں16گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو62676یونٹس چوری کرنے پر921126روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں17گھریلوصارفین کو23456یونٹس چوری کرنے پر266802 روپے جرمانہ اورایک ایف آئی آر درج،وہاڑی میں17گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو36209یونٹس چوری کرنے پر470361روپے جرمانہ، بہاولپور میں9 گھریلواور صنعتی صارفین کو12152یونٹس چوری کرنے پر188800روپے جرمانہ ، ساہیوال میں14گھریلوصارفین کو19982یونٹس چوری کرنے پر367910 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں17گھریلواورکمرشل صارفین کو33700یونٹس چوری کرنے پر720500روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں15گھریلوصارفین کو16214یونٹس چوری کرنے پر229268 روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج،بہاولنگرمیں14گھریلو صارفین کو17513یونٹس چوری کرنے پر295981روپے جرمانہ اورخانیوال میں17 گھریلواورکمرشل صارفین کو27897یونٹس چوری کرنے پر560519روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں