ملتان سلطانز کی قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے انسداد پولیو کے درمیان شراکت داری

بدھ 27 مارچ 2024 17:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ملتان سلطانز پولیو کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، ملتان سلطانز نے پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے انسداد پولیو کے درمیان شراکت داری قائم کر لی۔ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ملک میں پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرزہمارے ہیروہیں، ملتان سلطانز اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مابین اشتراک نئی نسل کی صحت کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ہم سب ملکر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے پولیو کے خاتمے کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

علی خان ترین نے کہا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ میں بے پناہ دلچسبی رکھتے ہیں، کرکٹ پاکستان میں شہری و دیہی علاقوں میں مقبول ترین گیم ہے، ہم کرکٹ کی مقبولیت اور کرکٹرز کے اثرو رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں