خشک اور صاف ماحول ڈینگی سے پاک ملتان کا ضامن ہے، کمشنر ملتان

پیر 15 اپریل 2024 13:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) کمشنرملتان مریم خان نے کہا ہے کہ خشک اور صاف ماحول ڈینگی سے پاک ملتان کا ضامن ہے،سکولوں میں زیرو پیریڈ، آگاہی واک، سیمینار منعقد کروانے کے ساتھ ساتھ بھرپور صفائی کروائی جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈینگی کنٹرول مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر مریم خان نے ڈویژن میں ہفتہ آگاہی انسداد ڈینگی مہم منانے کا حکم دیا۔

کمشنرملتان نے مزیدکہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس کی جائے ، مثبت سائٹس پر فوری کیس ریساپنس کیا جائے اور کسی بھی مقام پر پانی جمع نا ہونے دیا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شہری اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں، ہر شہری کا مثبت کردار اور تعاون ڈینگی کے خاتمے کےلئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل عمارات کو سربمہرکرکے متعلقہ افراد کو فوری گرفتار کیا جائے،تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ بھرپور انسداد ڈینگی مہم چلائیں۔

انہوں نے کہاکہ ادارے، دفاتر میں ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر )رضوان قدیر ،ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی اورسی او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل شریک تھے جبکہ فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی مہم ڈاکٹر عطا الرحمن نے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں