ملتان، گھریلو جھگڑے پر تنگ آ کر باپ نے 22 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

اتوار 28 اپریل 2024 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ملتان کے علاقہ بدھلہ سنت چک نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے پر تنگ آ کر باپ نے 22 سالہ نوجوان بیٹے کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق اتورا کے روز بدھلہ سنت چکنمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو امدادی ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی تو مذکورہ شخص جان کی بازی ہار چکا تھا،جس کی شناخت محمد ثقلین ولد محمد ریاض کے نام سے ہوئی ہے ۔

ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کے بعد 15 پر کال کر پولیس کو بھی وقوعہ کی اطلاع دی۔موقع پر موجود افراد کے مطابق والد محمد ریاض نے اپنے بیٹے محمد ثقلین کو جوا کھیلنے اور لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر کلہاڑی کے واروں سے قتل کر دیا۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کروایا اوروقوعہ کا مقدمہ درج کر کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں