ملتان پولیس نے 6ماہ پرانے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

پیر 29 اپریل 2024 18:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ملتان پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کرملزم کو گرفتارکرلیا ۔ سی پی او ملتان صادق علی نےبتایا 6ماہ قبل 2نومبر کو نوبہار نہر سے نامعلوم شخص کی نعش ملی،جس پرتشدد کے نشانات اورگلے پرکپڑا بندھا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

مقتول محمدنوید وہاڑی کا رہائشی تھا،اورٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ ورثہ نے بتایا کہ اس کا رفیع نامی شخص کے ساتھ رشتے کا تنازعہ تھا وہ رفیع کی بہن سے محبت کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ملزم رفیع نے بتایا کہ وہ کنڈیکٹر ہے اسے منگنی پراعتراض تھا اوراس نے نوید کو قتل کرکے نعش نہرمیں پھینک دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں