نشہ کے عادی افراد کو علاج کے ساتھ ہنر سکھا کر معاشی طور پر مستحکم بنایا جارہا ہے، کمشنر ملتان

بدھ 17 اپریل 2024 17:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے کہا ہے کہ نشہ کے عادی افراد کو علاج کے ساتھ ہنر سکھا کر معاشی طور پر مستحکم بنایا جارہا ہے۔انہوں نے آر پی اوملتان کیپٹن ر سہیل چوہدری کے ہمراہ ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹر میں سوشل ویلفیئر، ٹیوٹا کے اشتراک سے کورسز کروائے جارہے ہیں۔

،کورس مکمل ہونے ہے بعد ٹیوٹا ان افراد کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا۔ کمشنر نے کہا کہ ہر شہری کو نشے کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبد الجبار ،ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر محمد نعیم، سپریٹنڈنٹ ڈی آر سی سمیرا ستاربھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں