ملتان، مچھلی منڈی میں گیس سلنڈرزکی دکان میں آتشزدگی

منگل 30 اپریل 2024 14:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے ملتان کے علاقے مچھلی منڈی میں گیس سلنڈرزکی دکان میں آگ لگ گئی ۔ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو کنٹرول کومنگل کی دوپہر مچھلی منڈی سے آگ لگنے کی کال مو صول ہوئی ۔کالر کے مطابق گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے آگ لگی ہے اورتیزی سے پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پرموجود لوگوں کے مطابق مچھلی منڈی میں گیس سلنڈر کی دکانوں میں گیس لیکج کی وجہ سے اگ لگی ہے ،ریسکیو اہلکاروں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے اگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ شروع کر دی ہے، دکان میں مزید گیس سلنڈر ہونے کی وجہ سے اگ لگنے کا خدشہ ہے ۔

فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ہے ۔.

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں