حکومت پنجاب خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے ،خاتون محتسب پنجاب

منگل 30 اپریل 2024 15:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب خواتین کے معاشی استحصال اور خوف و ہراس کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ریجنل دفتر ملتان میں خواتین کے وراثتی اور جائیداد سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔

نبیلہ حاکم علی نے مزیدکہا کہ خاتون محتسب خواتین کے گھر، جائیداد اور زمین سے متعلق سارے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سرگرم ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتون محتسب خواتین کو فوری اور فری انصاف کی فراہمی کے لئے 60 دنوں کے اندر کیسز کا فیصلہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کی جائیداد پر قبضہ ہونے کی صورت میں قبضہ شدہ جائیداد کا مارکیٹ ریٹ پر کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران وہاڑی کی سفینہ یاسمین نے ایک کنال پلاٹ پر قبضہ وا گزار کرانے پر خاتون محتسب نبیلہ حاکم علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی اضلاع سے 16 کیسز کی سماعت کی اس موقع پر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے کنسلٹنٹ اکرم بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں