پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مستقبل میں بھی عوامی منصوبوں کو مکمل کریں گے،ڈپٹی کمشنر

منگل 30 اپریل 2024 16:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مستقبل میں بھی عوامی منصوبوں کو مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے 60 چھوٹے اور 2 بڑے کنٹینرز فراہم کئے گئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ویسٹ کولیکشن کی استعداد میں مزید اضافے کے لئے 62نئے کنٹینرز کمپنی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار ،سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ سی ایس او برج پراجیکٹ کے تحت ویسٹ کولیکشن میں بہتری کےلئے مشینری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں مثالی صفائی کےلئے کمپنی کی افرادی قوت کو بھی مکمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر ہر شعبے میں سرکاری شعبوں کی بہتری کےلئے مثالی اقدامات کررہا ہے۔تقریب کے اختتام پرڈپٹی کمشنر نے فارمز آرگنائزیشن انتظامیہ اور نجی سیکٹر کے نمائندگان میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں