کاشت کار گندم کے ریٹ میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ،کرامت علی شیخ

پیر 29 اپریل 2024 23:39

ْملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ کاشت کار گندم کے ریٹ میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے آج شدید پریشانی سے دوچار ہیں لیکن حکومتی سطح پر کاشت کاروں کو ریلیف نہ مل پایا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کاشت کار پہلے ہی کھاد،بیج،ڈیزل اور پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب 70فی صد زرعی پیداواری شعبہ ہے جو ملک بھر کی پیداواری سسٹم کو پورا کرتا ہے لیکن کھاد،بیج،ڈیزل اور پٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ فصلات کی کاشت پر دیگر اخراجات نے کسر پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں ،ایسے حالات میں گندم کے ریٹ بڑھانے کے لیے صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں