واسا کی سیوریج اور واٹر سپلائی بل نادہندگان کے خلاف کارروائی، متعدد کنکشن منقطع

جمعرات 18 اپریل 2024 21:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کی نادہندگان کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز تمام سرکل انچارجز نے فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے تمام سرکل انچارجز سے روزانہ کی بنیاد پر واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تمام سرکل انچارجز نے 40 لاکھ 24 ہزار روپے کی وصولی کرنے، 153 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے، 42 صارفین کو گھریلو،12 صارفین کو کمرشل اور 26 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری محمد ارشد، عبدالمجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹر شریک تھے ۔ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور اپریل کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں