مریدکے دیرینہ دشمنی پر دو گروپ کے درمیان فائرنگ ، تین افراد زجاں بحق

جمعہ 29 جنوری 2021 00:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) مریدکے شہر کی آبادی حدوکی میں دیرینہ دشمنی پر بٹ گروپ کے مسلح افراد نے قصاب گروپ کے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں قصاب گروپ کا سربراہ بابا ریاست اسکے دو بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

۔پولیس کے مطابق آبادی حدوکی میں رہائش پذیر اعجاز عرف ججی بٹ اور بابا ریاست قصاب گروپ کے درمیان سترہ سال قبل معمولی تلخ کلامی پر دشنمی شروع ہوئی جس میں دونوں گروپوں کے ابتک چالیس کے قریب افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں دشمنی میں بٹ گروپ کے گھر بھی پولیس مسمار کرچکی ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں