مریدکے، پاسٹرمرقس شریف کی سمبل آف پاکستان ڈاکٹرجیمز شیرا سے ملاقات

بدھ 29 مارچ 2023 20:18

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) پاسٹر مرقس شریف نے سمبل آف پاکستان ڈاکٹر جیمز شیرا سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے 13رکنی وفد کے ہمراہ یورپ میں پاکستان کی پہچان سابق لارڈ آف سٹی لندن سمبل آف پاکستان ڈاکٹر جیمز شیرا سے لوہیانوالہ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان کی طرف سے تمغہ ملنے پر مبارکباد و نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ ڈاکٹر جیمز شیرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے صحت کی بحالی عمر کی درازی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔ وفد میں سربراہ پاکستان مسیحا ملت پارٹی اسلم پرویز سہوترا شکیل صدیق ڈاکٹر انور ریاض خان پاسٹر شمشاد ہنجرا پاسٹر اسلم کھوکھر سسٹرآستر مرقس رومیل اسلم سہوترا ولیم جاوید سسٹر حنہ آفتاب گل ودیگر شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں