مریدکے ،گھریلو تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بہن کو زخمی کر دیا

منگل 18 جولائی 2023 21:50

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2023ء) مریدکے صدر کی آبادی لدھیوالہ ورکاں میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بہن کو زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گھریلو تنازعہ پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے چھو ٹے بھائی نبیل اور بہن صوبیہ کو شدید زخمی کردیا جنہیں مریدکے ٹی ایچ کیوہسپتال سے لاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بصرہ کالونی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور مرتضی کو شدید زخمی کردیا جسے مریدکے ٹی ایچ کیوہسپتال سے لاہور میوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مریدکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں