بیکری میں ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والا نوجوان سیلز مین دم توڑ گیا

ساہیوال کا رہائشی عرفان بطور سیلز مین پہلے دن ہی ڈیوٹی پرآیا تھا ،چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا

اتوار 30 جولائی 2023 20:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2023ء) بیکری میں ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والا نوجوان سیلز مین محمد عرفان لاہور کے جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد عرفان بطور سیلز مین پہلے دن ہی ڈیوٹی پرآیا تھا ۔مرحوم چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اور ساہیوال کا رہائشی ۔پولیس نے محمد عرفان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں