مریدکے، بااثربگڑے چوہدریوں کی محنت کش کی دو کمسن بیٹیوں کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی

منگل 28 نومبر 2023 18:08

مریدکے، بااثربگڑے چوہدریوں کی محنت کش کی دو کمسن بیٹیوں کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) مریدکے میں پولیس چوکی عمر کوٹ کے قریب بااثر بگڑے چوہدریوں نے غریب محنت کش پر ظلم کی انتہا کردی ،محنت کش کی دو کمسن بیٹیوں کو گھر سے اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جنہیں حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد ہونے پر محنت کش نے بیٹیوں سمیت خود سوزی کی دھمکی دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق محنت کش جمیل عباس کی طرف سے درج تھانہ صدر مریدکے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ پولیس چوکی عمر کوٹ کی آبادی محرم آباد ٹبہ کوٹ یعقوب کا رہائشی ہے ،بیوی کے ہمراہ شادی پر گیا ،گھر سے اسکی بارہ سالہ بیٹی کومل اور تیرہ سالہ کنزہ کو گائوں کے بااثر چوہدریوں کے چار پانچ بگڑے رئس زادوں نے اغواء کرکے ویران جگہ لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

زیادتی کے دوران ویڈیو بناتے رہے ،بیٹیوں کی چیخ و پکار پر ملزمان پانی کی جگہ شراب پلانے کی کوشش کرتے رہے پھر حالت غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک گئے ۔ملزمان بااثر ہیں ،پولیس چوکی عمر کوٹ ملزمان کو پکڑ نہیں رہی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پولیس پنجاب ہماری مدد کریں وگرنہ بیٹیوں سمیت اجتماعی خود سوزی کرلیں گے ۔اس سلسلہ میں جب مریدکے پولیس سے رابطہ کیا گیا تو موقف اختیار کیا گیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم جتنے مرضی بااثر ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں