پنجاب کا پہلا تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹراما سنٹر مکمل ہوگیا ،اگلے ہفتے وزیر اعلی افتتاح کرینگے

اتوار 3 مئی 2020 18:30

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2020ء) مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پنجاب کا پہلا تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹراما سنٹر مکمل ہوگیا ،اگلے ہفتے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار افتتاح کریں گے۔ تفصیل کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈائلسزسنٹر ،گائنی بلاک ،دل وارڈ اورجدید لیب کے بعد پنجاب کا سب سے بڑا تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹراما سنٹر بھی مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مکمل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد عمار آصف نے میڈیا کو بتایا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی کاوشوں اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری خرم اعجاز چھٹہ کی کوشش سے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا جدید سہولتوں سے آرستہ ٹراما سنٹر مکمل ہوگیا ہے ،یہ پنجاب میں کسی بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا پہلا ٹراما سنٹر ہے ،انہوں نے بتایا جدید ترین پہلا ڈائلسزسنٹر بھی مکمل طور پر آپریشنل ہوچکا ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں