اسسٹنٹ کمشنر مریدکے نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے پچیس ہوٹلز ،بیکریاں شاپنگ اوردکانیں سیل کردیں

اتوار 17 مئی 2020 15:05

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور کے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ مریدکے نارنگ اور دیگر علاقوں میں چھاپے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے پچیس ہوٹلز بیکریاں شاپنگ مالز اور دکانیں سیل کردیں ۔تفصیل کے مطابق مریدکے سے کورونا کے تین کیس سامنے آنے کے بعد تحصیل انتظامیہ نے مزید سختی کردی ہے اور چوبیس گھنٹے پولیس رینجرز اور دیگرز قانون نافذ کرنے والے ادارے گشت کررہے ہیں ۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سرمد تیمور نے رینجرز پولیس سیکیورٹی و اسپیشل برانچ تحصیل دار خواجہ ندیم سی او میونسپل کارپوریشن رائے محمد منشا کے ہمراہ ریل بازار مین بازار جی ٹی روڈ نارنگ منڈی اور دیگر علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پچیس ہوٹلز بیکریاں شاپنگ مالز اور دیگر دکانیں سیل کردیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سرمد تیمور نے کہا تاجر اور عوام کورونا روک تھام کے سلسلہ میں تعاون نہیں کریں گے تو کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے عوام کو چاہئے گھروں میں بیٹھیں اور باہر نہ نکلیں اگر نکلنا ہے تو پچاس سال سے زیادہ اورکم عمر بچے باہر نہ نکلیں ۔

انہوں نے کہا بازاروں میں عورتوں بچوں اور بوڑھے افراد کا رش دیکھ کر بہت پریشانی ہوتی ہے اسی طرح دکاندار بھی حکومتی احکامات پر عمل نہیں کرتے جو لوگ لاک ڈاون پر عمل نہیں کریں گے انکے خلاف قانون حرکت میں آئے گا شہریوں اور سماجی تنظیموں نے اسسٹنٹ کمشنر سرمد تیمور کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں