سانحہ مچھ کیخلاف مریدکے میںنکالی گئی ریلی کے شرکاء کا جی ٹی روڈ پر دھرنا

جمعہ 8 جنوری 2021 22:49

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) سانحہ مچھ کیخلاف مریدکے میں مرکزی امام بارگاہ سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے جی ٹی روڈ پر دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکر گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔احتجاجی دھرنا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر تنویر شاہ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع شیخوپورہ کی قیادت نے بھی شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں