مریدکے،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہید ہونیوالے حولدار شیر علی فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

بدھ 29 دسمبر 2021 00:33

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) کوئٹہ تربت کے مقام پر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کے دوران شہید ہونیوالے حولدار شیر علی کو فوجی اعزاز کیساتھ مریدکے میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستہ نے شہید کو سلامی دی اورشہید کی قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں