مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جمعرات 7 مارچ 2024 23:13

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انکی نماز جنازہ آبائی گائوں کھٹیالہ ورکاں مریدکے میں ادا کی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ قیوم کے اہم رہنمائوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں فقیر حسین بخاری کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی ، نواز شریف ،شہباز شریف ،مولانا فضل الرحمن اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں