وزیراعلی پنجاب نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کالا شاہ کاکو میں12 ہزار خواتین کے ساتھ بیک وقت پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 8 مارچ 2024 22:47

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کالا شاہ کاکو میں12ہزار خواتین کے ساتھ بیک وقت پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب نے مقررہ وقت سے بھی 17منٹ قبل درگاہی گل فارسٹ پارک کالا شاہ کاکو پہنچ کر نہ صرف حاضرین کو حیران کر دیا بلکہ انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگوا دیں۔

پاکستان کی پہلی خواتین کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغازوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن ڈے پر برگد کاپودا لگا کر کیا۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی برگد کا پودا لگایاجبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری اور چیف سیکرٹری پنجا ب کے نام کے پودے بھی لگائے گئے ۔شجرکا ری مہم موسم بہار2024 میں 2ہزار طالبات اور خواتین نے بھی پودے لگائے۔

(جاری ہے)

خاتون وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میںشجرکاری مہم میں ویمن ڈے پر خواتین کے بیک وقت 12 ہزار پودے لگانے کا منفرد اعزازبھی حاصل کیا گیا، محکمہ جنگلا ت کے ذرائع کے مطابق ویمن ڈے پر صوبہ بھر میں 6لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔محکمہ جنگلات کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ موسم بہار شجر کاری میں مجموعی طور پرایک کروڑ 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،دریاؤں اور نہروں کے کنارے بھی بڑے پیمانے پر شجر کاری ہو گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نو از شریف نے خواتین، طالبات اور سکاؤٹ بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،صوبائی سیکرٹریز،کمشنر، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران رانا نعیم عباس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل مریدکے محمد امجد مرزا، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر علی رضا مدھیال،خواتین ضلعی آفیسران میڈیم روبینہ نسرین ، میڈم رخسانہ چراغ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں