مریدکے،موٹر سائیکل ریس لگاتا نوجوان ریڑھی کیساتھ ٹکرا کر جاں بحق

جمعرات 21 مارچ 2024 23:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) نواحی آبادی بوڑھے اوٹھ میں موٹر سائیکل ریس لگاتا نوجوان ریڑھی کیساتھ ٹکرانے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ بائس سالہ چاند علی اپنے دوستوں کیساتھ موٹر سائکل پرریس لگارہا تھا کہ آگے ریڑھی آگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائکل ٹکرانے سے تباہ ہوگئی اور چاند علی سر میں چوٹ آنے سے موقع پر جانبحق ہوگیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں