مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

منگل 2 اپریل 2024 22:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار بیس سالہ لڑکی کے چار ملزمان میں سے پولیس ایک بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی اور نہ ہی لڑکی کا پتا چل سکا ہے کہ وہ ہسپتال سے کہاں گئی یا اسے کوئی ساتھ لے گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بیس سالہ عائشہ سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہے ہیں ،جلد گرفتار کرلیں گے ۔ادھر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بیس سالہ عائشہ سے زیادتی اور ملزمان کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیتے آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں