مریدکے،مسلح ڈاکوئوں فائرنگ سے ایک شہری گولیاں لگنے سے زخمی

جمعہ 5 اپریل 2024 22:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو اور کوٹ عبدالرحمن میں مسلح ڈاکوئوں کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے ایک شہری گولیاں لگنے ،تین شہری خوف کے مارے موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔ڈکیتی کے شکار شہریوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹراما سنٹر کے سامنے احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات تین مسلح موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے مریدکے جی ٹی روڈ صنعتی علاقہ کالاشاہ کاکو نالہ ڈیک کے قریب ناکہ لگا کر تاجر اریب کو روک کر اس پر وحشیانہ تشدد کرتے ان سے نئی ون ٹو فائیو موٹر سائکل آئی فون ہزاروں کی نقدی چھین لی ڈکیتی کے شکار تاجر کے مطابق جس جگہ ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے اسکے مخالف سمت پولیس ناکہ لگائے کھڑی تھی اسی طرح کوٹ عبدالرحمن نارنگ تھانہ کی حدود میں ڈاکووں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر زمیندار بابر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے دونوں مقدمات الگ الگ درج کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے واضع رہے رواں ہفتے ڈاکووں کے ہاتھوں ایک شہری قتل کئی زخمی ہوچکے ہیں پولیس ڈاکو پکڑنے میں ناکام ہے

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں