مریدکے،اغوا کئے گئے پانچ بچوں کے باپ تاجر کی لاش برآمد

مقتول کے ورثاء کا تھانے کے سامنے جی ٹی روڈ پر احتجاج ،ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ

جمعہ 5 اپریل 2024 22:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) مریدکے کی آبادی فتح پوری سے دو روز قبل اغوا کئے گئے پانچ بچوں کے باپ تاجر کی لاش لاہور سڑک کنارے کوڑے دان ڈرم سے سے برآمد ہو گئی ،مقتول کے ورثاء نے تھانے کے سامنے جی ٹی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے دو روز قبل مریدکے صدر کی آبادی فتح پوری سے پانچ بچوں کے تاجر باپ نصیر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جسکے اغوا کا تھانہ صدر مریدکے میں مقتول نصیر کے بھائی شبیر حسین کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا مگر مغوی بازیاب نہ ہوسکا گزشتہ روز لاہور جی ٹی روڈ کنارے پڑے کوڑے دان ڈرم سے مغوی کی شاپر بیگ میں بند لاش مل گئی جسکی اطلاع جب مقتول کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا مقتول کے ورثا تھانہ صدر کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ انکی کسی سے دشمنی نہ ہے پولیس بروقت کاروائی کرتی تو نصیر کی جان بچ سکتی تھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہمیں انصاف دلوائیں اس سلسلہ میں جب مریدکے صدر پولیس سے رابطہ کیا گیا تو تفتیشی انسپکٹر ظہیر عالم شاہ کا کہنا تھا انہیں جس وقت نصیر کے اغوا کی اطلاع ملی فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی مقتول کی جہاں سے لاش ملی ہے اس کے پاس جو پیسے تھے وہ بھی جیب سے ملے ہیں اغوا کاروں نے مقتول کے ورثا سے کوئی ڈیمانڈ بھی نہیں کی ہماری اطلاعت کے مطابق مقتول کا ایک پارٹی سے جھگڑا تھا وہ لوگ روپوش ہیں انشااللہ چوبیس گھنٹے میں قاتل حوالات میں بند سمجھیں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں