wطالبان سے مذاکرات کامیاب اختتام کے قریب ہیں، زلمے خلیل زاد

ا*امریکا دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے۔پیغام

بدھ 21 اگست 2019 19:10

ؒ کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پھر قطر روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نومبر 2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے افغانستان سے 13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔دوحہ مذاکرات کے نئے رائونڈ میں امریکی انخلا کی ٹائم لائن طے کرنے کے بدلے تشدد میں کمی اور داعش یا القاعدہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے طالبان کے وعدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں