سعودی شہزادے سے معاملات طے کیے بغیر تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے، امریکی سینیٹر

کانگریس سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرے گی،گفتگو

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:40

سعودی شہزادے سے معاملات طے کیے بغیر تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے، امریکی سینیٹر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہاہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات میں تب تک پیش رفت نہیں ہوگی جب تک سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے معاملات طے نہیں کیے جاتے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے ایک روز بعد ان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرے گی۔ ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شام میں جب تک داعش کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، تب تک امریکی افواج کے انخلاء کے معاملے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد بازی نہیں کریں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں