خواتین کی موجودگی کے بغیر معاشرتی ترقی کا تصور ناممکن ہے،مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ

بدھ 20 مارچ 2024 21:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) امریکی مشن کی ڈائریکٹر کیٹ سوم و نگیری نے کہا ہے کہ امریکی حکومت امن اور تعمیر نو کی معاونت کا پختہ عزم رکھتی ہے جس کا مقصد خاص طور پر خواتین، اقلیتوں اور افراد باہم معذوری کی شمولیت سے مثبت تبدیلی لانا ہے۔ اس ضمن میں شہریوں اور پاکستان کے سرکاری اداروں کے درمیان مسلسل شراکت داری اور موثر کوشش کی جانی چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں یوایس ایڈ اورسی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ہم آہنگ پروگرام پروجیکٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ہم آہنگ (In Harmony) یوایس ایڈ کے مالی تعاون سے شروع کردہ ایک نیا منصوبہ ہے جس کا مقصد تعمیر نو اور امن کے لیے جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ کے شہریوں اور سرکاری اداروں میں مکالمہ کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

سوم و نگیری نے مزید کہا کہ خواتین کی آواز کو فیصلہ سازی کے اس عمل میں زیر غور لایا جانا ضروری ہے جس سے خواتین کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو با اختیار بنانے سے پاکستان تمام شہریوں کے لیے زیادہ خوشحال اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔تقریب میں امریکی قونصلر جنرل کرسٹن ہاو کنز کے علاوہ سرکاری اداروں جن میں نیکٹا، این ڈی ایم اے این آئی ڈی ایم، محکمہ ترقی نسواں،سماجی بہبود کے اداروں، ایچ ای سی سمیت اہم صوبائی اداروں اور پروگرام کے ضلعی سطحی کے افسران، سول اداروں، تنظیموں، صحافیوں اورنوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مختار احمد علی اور محمد عظیم ارشد نے پراجیکٹ کا تعارف پیش کیا اور احمد بلال محبوب نے پر امن پاکستان کی تعمیر کے لیے یوایس ایڈ کی مسلسل معاونت پر تعریفی کلمات پیش کیے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں