ا*واشنگٹن،پاکستان سفیر روسی سفارتخانہ پہنچ گیا،ہم منصب سے تعزیت کی

ظ*پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،مسعود خان،تعزیتی پیغام بھی لکھا

منگل 26 مارچ 2024 18:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے روسی سفارت خانے کا دورہ کیا اور کروکس ہال میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، ترجمان پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن سے جاری بیان میں کے مطابق پاکستانی سفیر نے ماسکو میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا،مسعود خان نے کہا کہ روس کا دکھ ہمارا دکھ ہے، کیونکہ پاکستان کو بھی بارہا دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے،میں یہاں کروکس ہال پر ہونے والے بہیمانہ حملے پر روسی فیڈریشن اور اس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم روسی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس سانحے کا بہادری، وقار اور صبر کے ساتھ سامنا کر رہے ہیں،پاکستانی سفیر مسعود خان نے واشنگٹن ڈی سی میں روسی سفارتخانے میں تعزیتی پیغام میں لکھیقبل ازیں روسی سفارت خانہ پہنچے پر روسی سفیر نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

روس کے سفیر انتونوف نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں