کپاس کی فصل کو سفید مکھی سے بچانے کےلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں،ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ

بدھ 20 ستمبر 2023 15:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2023ء) ڈائریکٹر محکمہ زراعت مہر عابد حسین نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کی اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رانا حبیب الرحمٰن کے ہمراہ علی پور کا ہنگامی وزٹ کیا۔ڈائریکٹر زراعت نے مختلف مواضعات جن میں ڈمر والا،گگڑے والی ،گھلواں،مڈ والا،پیروالی شاملِ ہیں میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کسانوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، ڈائریکڑ محکمہ زراعت مہر عابد حسین نے سفید مکھی کے خاتمے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے بارے آگاہی دی اور کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا اعجاز، زراعت آفیسر ملک واجد اور انکی پوری ٹیم کسانوں کی رہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجود ہے،کپاس کی بہتر اوسط پیداوار کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سفید مکھی کے خاتمے کے لیے محکمہ زراعت کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور کام کر رہا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسانوں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت علی پور رانا اعجاز نے کہا ہے کہ اس سال کپاس کی بہتر اوسط پیداوار حاصل ہوگی۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں