بنجر زمینوں پر توجہ دی جائے تو ہم زراعت کے شعبہ میں خود کفیل ہو سکتے ہیں ، اے ڈی زراعت

پیر 25 ستمبر 2023 18:18

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2023ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت باغ راجہ تصدق حسین نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ زمینوں کو آباد کرنے پر ہونی چائیے ، ہم کھیت آباد کریں گے تو فصلیں ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الشفاء کے زیر اہتمام منعقدہ زرعی خود کفالت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ڈاکٹر عتیق زاہد،میجر تصور گردیزی،ندیم،راحلہ بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

راجہ تصدق حسین نے کہا کہ ہمارے یہاں ہزاروں ایکڑ زمینیں بنجر پڑی ہوئی ہیں ، ان پر توجہ دی جائے تو ہم زراعت کے شعبہ میں خود کفیل ہو سکتے ہیں مگر ہم نے محنت چھوڑ دی ہے ، کشمیر میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، بنجر زمین کو آباد کیا جائے تو ہم روزی پیدا کر سکتے ہیں ، باغ میں زراعت کے دفتر میں موسم برسات کے بیج موجود ہیں لوگ حاصل کر سکتے ہیں ۔ ۔ ڈاکٹر عتیق زاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ الشفاء کے زیر اہتمام اکتوبر کے مہینے میں ایک زرعی خود کفالت کانفرنس منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی باغ کے وزیر ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں