فسٹ ائیر کے امتحانات میں تین ماہ رہ گئے، میرپور بورڈ اور ٹیکسٹ بک بورڈ تنازعہ پر تاحال فیصلہ نہ کیا جا سکا

جمعرات 2 فروری 2023 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) فسٹ ائیر کے امتحانات میں تین ماہ رہ گئے، میرپور بورڈ اور ٹیکسٹ بک بورڈ تنازعہ پر تاحال فیصلہ نہ کیا جا سکا، فسٹ ائیر کو کونسا سلیبس پڑھایا جائے،نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود میرپور بورڈ پرانا کورس پڑھانے پر بضد،سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے نئی تاریخ دے دی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں گزشتہ ایک عرصے سے دائر مقدمہ میرپور بورڈ و ٹیکسٹ بک بورڈ کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا کے آیا وہ نیا یا پرانا کورس بچوں کو پڑھایا جاے، میرپور بورڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں گزشتہ ایک عرصہ سے کورس تبدیلی پر تنازعہ چلا آ رہا ہے، میرپور بورڈ کا کہنا تھا کہ کراس چیکگ نہیں کر سکتے اور نہ ہی پرچہ جات باہر سے بنوا سکتے ہیں، اس طرح شفافیت نہیں رہے گی، اس ایس اس لیے بچوں کو پرانا کورس پڑھائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نیا کورس پڑھانے کے احکامات صادر کئے گئے تھے، تین ماہ بعد اپریل،مئی،جون میں فرسٹ ائیر کے طلبا و طالبات کے امتحانات ہونے ہیں،مگر ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ بچوں کو نیا کورس یا پرانا کورس تیار کروانا ہے، لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت گلوبل کالج اینڈ اکیڈمی آف نیچرل سائنسز کے پرنسپل حسنین یوسف خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر کی جانب سے جلد از جلد فیصلہ سنایا جانا چاہیے کہ آیا نیا کورس یا پرانا کورس بچوں کو تیار کروایا جاے،ہزاروں بچے گزشتہ سال سے حکومت اور محکمہ تعلیم کے احکامات کو مدنظررکھتے ہوے نیا کورس بچوں کو تیار کروا رہے ہیں،اعلی عدلیہ نونہالان وطن کے مستقبل کو دیکھتے ہوے اور بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگنے سے بچانے کیلیے نیا کورس ہی بحال کرے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں