�سمبر کے راولاکوٹ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی ،ْچوہدری محمد عزیز
آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر راولاکوٹ کے عوام کا بھی حق ہے اور اس حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا ،ْ کارکنوں سے گفتگو
منگل 18 دسمبر 2018 18:27
(جاری ہے)
ہجیرہ کا ضمنی الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ثابت کیا ہے کہ کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
راولاکوٹ حلقہ 3کے عوام کو بھی تعمیر و ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونگے ۔ گزشتہ دور حکومت میں قومی خزانے سے اس حلقہ کے نام پر جو فنڈز جاری ہوئے ان کے استعمال کی تحقیقات ہونگی ۔ مسلم لیگی کارکنوں کے وفد کیساتھ بات چیت کے دوران چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے لئے کوئی امتحان نہیں ۔ حال ہی میں ہم سینئر پارلیمنٹیرین سردار خان بہادر خان کے انتقال کیوجہ سے خالی ہونیوالی ہجیرہ کی نشست پر بھاری اکثریت سے الیکشن جیت چکے ہیں جو مسلم لیگ ن اور حکومت آزاد کشمیر پر پونچھ کے عوام کی جانب سے بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے ۔ اب سردار خالد ابراہیم کی وفات کیوجہ سے خالی ہونیوالی راولاکوٹ حلقہ 3کی نشست پر مسلم لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ حلقہ کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں او ر تعمیر و ترقی کے عمل میں شریک ہونا چاہتے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر اس حلقہ کے عوام کا بھی پورا حق ہے ۔ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں حلقہ راولاکوٹ کی عوام کیساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعہ تعمیر و ترقی سے انہیں محروم رکھا گیا ۔ ایک بار پھر بعض موسمی اور حادثاتی لیڈر مختلف لبادہ اوڑھ کر راولاکوٹ کے عوام کو تعمیر و ترقی کے حق سے محروم کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ حلقہ راولاکوٹ کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت امید کی آخری کرن ہے ۔ اسی وجہ سے ضمنی الیکشن میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ثابت کررہی ہے کہ پونچھ کے غیور عوام اپنے حق کے حصول کے لئے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔30دسمبر کو انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ ایک سوال پر چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران غلط بیانی اور دروغ گوئی کے ذریعہ پھیلائی جانیوالی مہم گمراہی ہے ۔ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں ۔راجہ فاروق حیدر خان پانچ سال کے لئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ۔ انہیں اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30دسمبر کا سورج تمام حقائق روشن کردے گا۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
باغ،عالمی ہفتہ ویکسی نیشن 24تا30اپریل 2024 کے سلسلہ آگاہی واک کا اہتمام
ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے بروقت اقدامات سے سستی کرنے پر ملیریا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،ڈی ایچ اوباغ
چیئرمین وزیراعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر محسن گیلانی کا ..
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا سابق وزیر شازیہ اکبر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس نوجوانوں کیلئے روزگار کابہترین موقع ہے،ریحانہ خان
گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ کے کام کی سست رفتاری پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،سپیکر کا نوٹس
چوہدری انوارالحق کاشازیہ اکبر سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لئے پوری کوششیں کی جائیں گی،سردار عتیق
محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع واک ،سیمینارز، مذاکرے و تقاریب کاانعقاد ..
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے ..
خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا
دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار