تجارت عظیم پیشہ ہے ،ہر شخص کو کرنی چاہئے، سید بازل علی نقوی

تجارت کے اندر دیانت داری سے کام کرنیوالاشخص دنیا کے کسی میدان میں بھی ناکام نہیں ہوتا ، سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

ہفتہ 23 فروری 2019 13:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) حلقہ لچھراٹ کے سابق اُمیدوار اسمبلی سابق وزیر اطلاعات،صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد سید بازل علی نقوی نے جیل روڈ میر کراکری ہائوس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ تجارت ایک عظیم پیشہ ہے جو ہر شخص کو کرنی چاہیے، تجارت کے اندر دیانت داری سے کام کرنیوالاشخص دنیا کے کسی میدان میں بھی ناکام نہیں ہوتا ،تجارت کو فروغ دنیا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ ہمارے پیارے نبیؐ کو بھی تجارت سے بہت لگائو تھا ۔

(جاری ہے)

سید بازل علی نقوی نے کہا کہ عوام کو بہتر ریلیف تاجر وں کے علاوہ کوئی نہیں دے سکتا اللہ پاک ہم سب کو رزق حلال کمانے کی توفیق عطاء فرمائے اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ میر عتیق الرحمن، سابق چیئر مین ضلع کونسل مظفرآباد میر مشتاق حسین، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل پٹہکہ منظور مغل،میر خورشید پی ایس ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک ماجد حسین اعوان، فیضان نقوی، پی ایس ایف جامعہ کشمیر کے صدر ولید میر، جنرل سیکرٹری احسن ہمدانی، مجدد علی نقوی، اسد میر، وکی الحسن نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔سید بازل علی نقوی کا افتتاحی تقریب آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں