وزیر اعظم کا ڈیری فارم قرضہ سکیم منصوبہ کرپشن کی نذر
محکمہ امور حیوانات ڈیری ڈویلپمنٹ نے بھاری رشوت لے کر بندر بانٹ کر لی
منگل 15 اکتوبر 2019 15:17
(جاری ہے)
محکمہ امور حیوانات ڈیری ڈویلپمنٹ نے پیپلز پارٹی کے چوہدری مجید دور حکومت میں 40کروڑ سے زائد کے قرضے سیاسی بنیادوں پر جموں کشمیر بنک سے دیئے گئے تھے۔
مسلم لیگ (ن) کی راجہ فاروق حیدر حکومت نے بھی چوہدری عبدالمجید حکومت کے نقش قدم پر چل کر میرٹ قواعد و ضوابط، حق دار کسانوں کو ڈیری فارم قرضے دینے کے بجائے تاجروں میں قرضہ سکیم فروخت کر ڈالی۔ ڈی جی امور حیوانات ہمراہ آفیسران ، زرعی بنک کے منیجر اور سٹاف نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ ہزاروں کسانوں نے نئی فائل 30 ہزار سے 50 ہزار ڈی فارم قرضہ فائل پر خرچ کیا۔ قرضہ خواہشمند ہر کسان نے زمینوں کی نقولات کے لئے 10 ہزار روپے سے 20 ہزار روپے پٹواری بادشاہوں کو ادا کئے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے گڈ گورننس کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے ہیں۔ ڈیری فارم سکیم میں دیدہ دلیر ی سے لوٹ مار اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محکمہ امور حیوانات، ڈیری ڈویلپمنٹ، کے ذرائع کے مطابق ڈیری فارم سکیم سے کسی کسان کو فائدہ نہیں ہوا ہے۔ کسانوں نے اپنی زمینوں کے کاغذات گرنٹی جمع کروائے۔ ڈی جی امور حیوانات کے احکامات کی روشنی میں صرف سفارشی، نذرانہ دینے والوں کی فائلیں اوکے ہوئی۔ جو سب کے سب بڑے بڑے بزنس مین تھے۔ جعلی فرضی کسانوں کا روپ دھار کر کسانوں کے قرضوں پر ہاتھ صاف کیا۔ بزنس مینوں نے محکمہ امور حیوانات ڈیری ڈویلپمنٹ کی بیورو کریسی کو بھی خوب نوازہ ہے۔ ان کی ڈیمانڈ کے مطابق منہ مانگی رشوت ادا کی ہے۔ زرعی ترقیاتی بنک کے منیجر اور سٹاف نے بھی صرف اور صرف بڑے بزنس مینوں کو نذرانہ لے کر ادائیگیاں کی ہیں۔ ادائیگیوں میں بھی ڈرامہ بازی کی گئی۔ کسانوں کا منہ بند کرنے کے لئے وزیر اعظم، وزیر امور حیوانات، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری زراعت کے عزیز اقارب کی جعلی فرضی فہرستیں دکھائی گئی۔ وزراء کرام، ممبران اسمبلی، سیکرٹری حکومت کی نامزد افراد کی فہرستیں کسانوں کو دے کر مایوس لوٹایا گیا۔ وزیر اعظم راجہ فاروق کی حکومت میں 30 کروڑ کا قرضہ سفارشی، بزنس مینوں میں بانٹ کر کسانوں کو ڈی فارم سکیم سے محروم کر دیا گیا ان کے حق پر ڈاکہ مارا گیا۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین وزیراعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر محسن گیلانی کا ..
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا سابق وزیر شازیہ اکبر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس نوجوانوں کیلئے روزگار کابہترین موقع ہے،ریحانہ خان
گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ کے کام کی سست رفتاری پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،سپیکر کا نوٹس
چوہدری انوارالحق کاشازیہ اکبر سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لئے پوری کوششیں کی جائیں گی،سردار عتیق
محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع واک ،سیمینارز، مذاکرے و تقاریب کاانعقاد ..
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے ..
خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا
دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان
مظفرگڑھ،غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا شریک ملزم سمیت گرفتار
فوڈ اتھارٹی کے پنجگراں اور پٹہکہ نصیرآباد کے بازاروں میں چھاپے ،تاجرو ں کو جرمانے
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت