مسئلہ کشمیر پر پروایکٹو اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

منگل 12 نومبر 2019 21:00

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک عیار دشمن ہے ہمیں اسکی چالوں کو سمجھنا ہو گا، مسئلہ کشمیر پر پروایکٹو اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے، بھارت کے بیانیے کو شکست دینے کے لئے بڑی محنت کرنا ہو گی، تنازعہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے زندہ رکھا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈائون کو 100 دن ہو چکے ہیں بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بھارت کی پالیسی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم آبادی کو آزادکشمیر کی طرف دھکیل کر وہاں ہندوستان سے لوگوں کو لاکر آباد کیا جائے۔ انہوں نے کہا دنیا میں سینکڑوں زمینی تنازعات ہیں مگر کوئی اسمیں مداخلت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہو یا بی جے پی دونوں ایک ہی جیسی ہیں ہمیں ان سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی تقاریر اور پروگرام دیکھ لیں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پوری جماعت کو آر ایس ایس کے ایک گروہ نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اکھنڈ بھارت کے نظریے سے مسلمان ،دلت اور دوسری اقلیتیں بھی متاثر ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں