حریت رہنما سید علی گیلانی کشمیریوں کا ستارہ ہیں ،اللہ تعالیٰ اُن کو لمبی زندگی عطاء کرے‘شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ

پیر 17 فروری 2020 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) نائب امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کشمیریوں کا ستارہ ہیں ،اللہ تعالیٰ اُن کو لمبی زندگی عطاء کرے ۔سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی کشمیر کی آزادی کیلئے واقف کررکھی تھی ،بیمارہوں یاکسی بھی حالت میں کشمیری کی آزادی کے لیے اپنی جنگ جاری رکھی ہوئی تھی۔

موصوف نے کشمیرکی آزادی کے لیے قید وبند کی صعبوتیں برداشت کیں ہیں ،حریت رہنما سید علی گیلانی ایک نام نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کی آواز ہیں ،بھارت اُن کی رحلت کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہا ہے جو قابل مذمت ہے ،پاکستان وآزادکشمیر کی پوری عوام اُن کی عمردارزی کیلئے دعا گوہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اُن کے خلاف بے بنیاد پرپیگنڈہ کررہا ہے ،حکومت پاکستان وآزادکشمیرکو چاہیے تھا کہ اس پروپیگنڈہ پر بھرپور احتجاج کرتے اور علاج کیلئے بیرون ممالک بھیجنے پر زور دیتے ،عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھارت سے علاج کے لیے کسی باہر کے ممالک میں بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

عالمی برادری کو کشمیرکی آزادی کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن وہاں مقبوضہ کشمیر کے اندر رہنے والے انمول لوگوں کیساتھ ہونے والے ذہنی ،قید وبند کی صعبوتیں سے آزادکروائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان وآزادکشمیر کے عوام کاایک ہی مشن ہونا چاہیے اور ایک ہی روڈ میپ جس سے کشمیرکی آزادی حاصل ہو سکے ،بھارت مذموم مقاصد کے لیے بے بنیاد خبریں جاری کروارہا ہے ،عوام کو چاہیے کہ وہ بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈہ میں نہ آئے بلکہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی صحت اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں