کرونا وبا ایک مہلک وائرس ہے اس سے بچائو کیلئے حکومت حکمت عملی تیار کرے‘میر محمد یونس

حکومت آزادکشمیر خاص طور پر تمام ضلع اور تحصیلوں میں جدید آئیسولیشن سنٹرز قائم کرے‘ ڈاکٹروں ،پولیس اور دیگر عملے کو جدید کٹس اور ماسک فراہم کئے جائیں

جمعہ 10 اپریل 2020 14:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے کہا کہ کرونا وبا ایک مہلک وائرس ہے اس سے بچائو کیلئے حکومت حکمت عملی تیار کرے ، حلقہ ایک کوٹلہ پٹہکہ ایک بڑی تحصیل ہے اُس میں کرونا سنٹر کا قیام ،نوسیری نوسدہ اور اٹھ مقام کی عوام کیلئے سہولت میسر کرسکتا ہے مگر مایوس کن بات ہے کہ نصیر آباد پٹہکہ میں نہ تو کوئی قرنطینہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے نہ ہی آئیسولیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کی جانب سے بڑی تعداد میں افراد مظفرآباد کی جانب رخ کررہے ہیں اگر نصیر آباد پٹہکہ میں آئیسولیشن سنٹر قائم ہوا نہ ہی ڈاکٹروں کی کوئی ٹیم تعینات ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹیسٹ کے بغیر عوام کے اندر کرونا وائرس کا انکشاف کلیئر نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

میر محمد یونس نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر خاص طور پر تمام ضلع اور تحصیلوں میں جدید آئیسولیشن سنٹرز قائم کریں ، ڈاکٹروں ،پولیس اور دیگر عملے کو جدید کٹس اور ماسک فراہم کریں تاکہ عوام کا صحیح انداز سے چیک اپ ہوسکے،اب تک مظفرآباد میں متحدافراد پاکستان اور بیرون ملک سے آرہے ہیں مگر اُنہیں بغیر چیکنگ کے اندر چھوڑا جارہا ہے جو کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر فوری طور پر تحصیل پٹہکہ نصیر آباد میں جدید آئیسولیشن سنٹر قائم کریں تاکہ عوام اپنا چیک اپ بخوبی کرواسکے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں