گجر اتحاد کے جہلم ویلی آفس کا افتتاح 16 نومبر بروز سوموار کو ہٹیاں بالا میںہو گا

جمعرات 12 نومبر 2020 12:36

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) چوہدری مسعود انقلابی مرکزی ممبر مجلس عاملہ نے صحاٖفیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پکار۔گجر اتحاد کے جہلم ویلی آفس کا افتتاح 16 نومبر بروز سوموار کو ہٹیاں بالا میںہو گا اس حوالہ سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری مسعود انقلابی نے کہا کہ گجر اتحاد کسی قوم قبیلہ، کسی سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے گجر قوم کو اکھٹا کرنا ہے ضلع جہلم ویلی کی سب سے بڑی برادری نہ صرف موجودہ حکومت بلکہ ہر دور میں نظر انداز کی گئی اب ایسا نہیں ہونے دیں گے مستقبل کا فیصلہ عوام کے پاس ہے نہ ٹائیگر نظر آئیں گے نہ جیالے بلکہ گجر نظر آئیں گے ہمیں منتشر کرنے کے لیے من گھڑت سازشیں جاری ہیں سیاسی مداری گجر اتحاد کو سیاست کا رنگ دے رہے ہیں جبکہ یہ پلیٹ فارم صرف ایک قوم کو متحد کرنے اور قوم کی آواز کو بلند کرنے کے لیے ہے اس فورم میں بہت سے پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں وہ اایم ایل اے بھی بن سکتے ہیں پھر کیوں نہ ان تینوں کو اکٹھا ہونے یا ہمارے ساتھ آنے کی دعوت دیں آپ نے اچھے وقت میں اگر ہمیں یاد نہیں رکھا تو مشکل میں ہم آپ کو کیوں سپورٹ کریں آپ کا فیصلہ عوام کرے گی گجر سپریم کونسل کرے گی آپ نے سابقہ الیکشن میں جسکو ووٹ دیا اچھا کیا اب انہوں نے آپ کے ساتھ کیا کیا اس کاوہ پھل پا لیں گے یہ چار پانچ لوگوں کااتحاد نہیں نہ انکو غلط فہمی میں نہیں رہناچائیے گجر یوتھ فورم گجر فیڈریشن بنائی مگر ہم نے توجہ نہ دی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا مگر اب کی بار ایسا نہیں ہو گا ہم مظلوم نہیں ہم کمزور نہیں ہم علاقہ کی بڑی قوم ہیں ہم سب کو اتحاد کر کے اپنی قوم کو ظالموں سے نجاعت دلانا ہے اپنی قوم کو آگے لے کر جانا ہے ہمارا کوئی بھی فرد آگے جائے تو اس کی ٹانگیں نہ کھینچیں آج انٹرنیٹ کا دور ہے اپنے بچوں کو اچھی تربیت دیں اپنے کردار کو بہتر بنائیں لوگ ج اپنے رفقاء کے مشن کو آگے بڑھانے کا وقت ہے قوم کو ایک ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

گجر اتحاد کے قیام کے لیے دن رات کوشش کی گجر اتحاد جو ہم نے بنایا ہے اس میں نہ ٹائیگر نظر آئیں گے نہ جیالے بلکہ گجر نظر آئیں گے ہمیں منتشر کرنے کے لیے من گھڑت سازشیں جاری ہیں سیاسی مداری گجر اتحاد کو سیاست کا رنگ دے رہے ہیں جبکہ یہ پلیٹ فارم صرف ایک قوم کو متحد کرنے اور قوم کی آواز کو بلند کرنے کے لیے ہے پرنٹ و سوشل میڈیا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری آواز کو اجاگر کیا اور ہماری رہنمائی کی انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ب سوشل میڈیا پر وقت کی پکار گجر اتحاد کو مختلف رنگ دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہم متحد و منظم ہیں ہمارے سروں کا سودا کر کے خود عیاشیاں کرنے والے آج خود پریشان ہیں ہم اب نہ صرف اپنے حقوق لیں گے بلکہ ریاست کے اندر وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں اور قومی وسائل کو مخصوص ٹولے کی نظر کرنے والوں سے حساب لیں گے سات آٹھ ماہ میں اس گجر اتحاد کو بنانے میں جو وقت لگا اس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ گجر قوم کے نزدیک جملہ برادریاں قابل احترام ہیں ہم دیگر اقوام کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ آئیں اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں اپنے ساتھ ہونے والے مظالم اور زیادتیوں کے ازالہ کے لیے ایک آواز بنیں گجر اس علاقہ کی ایک بڑی قوم ہے اسکو ایک ہونا پڑے گا اس ضلع میں ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر بھر میں اس گجر اتحاد کو کامیاب بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے الجھو گے تو جیو گے کیسے۔۔ہم نے ہر دور میں ظلم سہنے کی قسم کھائی ہے حق بات پر کٹتی ہے تو کٹ جائے زبان میری اظہار تو ہو جائے گا جو لہو ٹپکے گا۔گجر اتحاد ایک مشن کے لیے بنا ہے ہم نے اسکو قائم رکھنا ہے گجر قوم مظلوم نہیں ہم ہر محاز پر لڑنا جانتے ہیں اب وقت آ گیا ہے ہم اپنا حق چھین کر لیں گے۔گجر قوم کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اپنی قوم کے حقوق کی آواز ہر ورم پر بلند کروں گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں