آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا، اجلاس ملتوی

ہر حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لئے 5 کروڑ روپے فی حلقہ خرچ کرنا چاہتی ہے، فنانس بل درست کر نے پر بجٹ پیش نہیں کیا جائیگا ،راجہ فارو ق حیدر خان

بدھ 16 جون 2021 18:26

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی ہے اور بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا گیا جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے ہر حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لئے 5 کروڑ روپے فی حلقہ خرچ کرنا چاہتی ہے، فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں