جشن نیلم کی تین روزہ رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر

ڈپٹی کمشنر ، ایس پی کاپرچم کشائی کی 1122،ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی،شہری دفاع نے حادثات کی صورت میں ریسکیو آپریشن کامظاہرہ

ہفتہ 14 مئی 2022 23:29

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) جشن نیلم کی تین روزہ رنگارنگ تقریبات اختتام پذیرہوگئیں۔ مرکزی تقریب میں پولیس اور طلباء کے چاق وچو بنددستے نے سلامی پیش کی ۔ڈپٹی کمشنر ، ایس پی نے پرچم کشائی کی 1122،ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی،شہری دفاع نے حادثات کی صورت میں ریسکیو آپریشن کامظاہرہ کیا۔پولیس کے بینڈ سمیت نیلم کے مقامی فنکاروں نے روایتی کھیل،ثقافتی گیت،نغمے پیش کیے ۔

ضلع نیلم کے بانیوںسابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف،سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات ، سابق وزیر حکومت مفتی منصورالرحمن کی خدمات کوسلام پیش کیاگیا۔تقریب میں مقامی فنکاروں نے لوک گیت کے ذریعے جشن نیلم کوچار چاندلگائے۔تقریب میں نیلم کی تعمیروترقی کیلئے تجدیدعزم کیاگیا۔

(جاری ہے)

جشن نیلم کی تقریبات میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پرکشمیر بینک کی طرف سے تعریفی شیلڈ ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز ، ایس پی ساجد عمران ، اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی ، ناظم جنگلات منظور مقبول ، ڈی ایف او سید عصمت حسین شاہ، بانی ضلع سابق وزیر حکومت مفتی منصورالرحمن ، صدرڈسٹرکٹ بار میربشارت ایڈووکیٹ،آفیسر اطلاعات محمد حنیف،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم ملک نواز اعوان، آگنائزنگ کمیٹی کے ممبران مفتی خالد حسین، محمد نوازناصر،صدر نیلم پریس کلب عثمان طارق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تبسم اشرف، ڈی ای او سید شفقت حسین کاظمی،کنسلٹنٹ یونیسف خواجہ لشکر حسین آزاد،چیف آفیسر بلدیہ سیدقمرعباس،مال آفیسر مشرف میر، تحصیلدار یاسربخاری،ڈی ایف سی انجینئرابراراحمدمیر،نائب تحصیلدار خواجہ فاروق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خواجہ خالد ،انچارج ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب،چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید صداقت حسین شاہ ،منیجر کشمیر بینک رضوان شیخ،نمائندہ ایس سی او سمیت خواتین وحضرات ، انجمن تاجران آٹھ مقام ،ڈپٹی ڈی ای او خواجہ سعید شاد،امن کمیٹی کے رکن سلطان محمودکے علاوہ سول سوسائٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے بہترین فن کامظاہرہ کرنے والوں کو نقد انعامات دیئے گئے ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان وآزادکشمیر باالخصوص ضلع نیلم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نیلم کے مقامی فنکاروں دکھی خالد ،باسط اعوان سمیت سکولوں کے طالبات نے مقامی لوک گیت سے شرکاء کے دل جیت لیے ۔محکمہ شہری دفاع کے رضاکاران ، اہلکاران نے بلڈنگ میں بند افراد کو رسہ کے ذریعے ریسکیو کیے اور1122کے نوجوانوںنے آگ بجھانے اور ٹریفک حادثہ کامظاہرہ کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں