شاہین ویلفیئر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب نادار،یتیم،زہین طلباء وطالبات میں نصابی کتب تقسیم کی گئیں

بدھ 3 اپریل 2024 17:21

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) شاہین ویلفیئر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب نادار،یتیم اور ذہین طلباء وطالبات میں نصابی کتب تقسیم کی گئیں ،اس سلسلہ میں ایک تقریب رفیق شہید مارکیٹ باغ میں منعقد کی گئی،جس میں شاہین ویلفیئر کے بانی صدر پروفیسر مجید احمد،موجودہ صدر مشتاق احمد شیخ،جنرل سیکرٹری پروفسیر خورشید خان پرنسپل کشمیر ماڈل سکول اینڈ کالج باغ اور دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تاجران کی طرف سے قاری نصیر،سردار آصف خان،عثمان بخاری،شبیر عباسی،عامر عباسی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات میں کتابیں تقسیم کی گئیں جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باغ،کشمیر ماڈل سکول اینڈ کالج باغ،گورنمنٹ ہائی سکول باغ،گورنمنٹ ہائی سکول آویڑہ اور دیگر بوائز اور گرلز سکولوں کے طلباء اور طالبات شامل تھے ۔مدرسہ تدریس القرآن پتھرہ تحصیل پلنگی ضلع حویلی کہوٹہ کے سرپرست اعلیٰ قاری وزیر محمد نے اپنے سکول کے یتیم اور نادار بچوں کے لیے تدریسی کتب وصول کیں آخر میں تاجروں کے نمائندوں نے شاہین ویلفیئر کی اس کاوش کو سراہا اور عہدیداران وممبران کو اس شاندار کارکردگی پر مبار کباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں