رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے پر باغ کے عوام کی محکمہ برقیات کی کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد

پیر 15 اپریل 2024 17:42

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے پر باغ کے عوام نے محکمہ برقیات کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایکسین برقیات باغ قاضی خالد عزیز اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

سجاد شہید پریس کلب باغ کے سابق صدر پرویز الحسن طاہر،سابق جنرل سیکرٹری محمود راتھر نے اپنے مشترکہ بیان میں ایکسین برقیات باغ قاضی خالد عزیز اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ ان کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے،محکمہ برقیات نے باغ کے عوام کو لوڈ شیڈنگ نہ کر کے ان کے دل جیت لے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں