تحفظ ختم نبوت دین کی اساس اور ہمارے ایمان کی روح ہے،چوہدری پرویز احمد وڑائچ

پیر 29 اپریل 2024 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سینئر ممبر بورڈ آف انوسٹمنٹ آزاد جموں وکشمیر چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت دین کی اساس اور ہمارے ایمان کی روح ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور اکرم ﷺ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ عالم کفر اسلام کو جتنا دبانا چاہتا ہے یہ اتنا ہی ابھر رہاہے اور پو ری دنیا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ دراصل اسلام کی حقانیت کی واضح دلیل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ کہا قادیانی یہودونصاریٰ کے ایجنڈے پر کام کرنے والے جاسوس ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اور اس میں محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ہی نافذ کیا جائے گا ہم جب تک زندہ ہیں کسی جعلی نبوت اور جعلی نبی کے پیروکاروں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کو عورت مارچ کے ذریعے ایک منظم سازش کے تحت پھیلایا جارہا ہے اور حکومت ملک میں کسی نئے فساد کا خود ذریعہ بن رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کی ارتدادی وتبلیغی سرگرمیوں کا نوٹس لے تاکہ ملک میں انتشار اور انارکی نہ پھیلے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں