سانحہ کے ایف سی انتظامیہ کی نالائقی اور نااہلی ہے،ر ہنما ایم کیو ایم محمد طاہر کھوکھر

بدھ 17 اپریل 2024 18:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ر ہنما ایم کیو ایم سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ سانحہ کے ایف سی انتظامیہ کی نالائقی اور نااہلی ہے ،انہوں نے کہا کہ کیس میں بے گناہ قرار دیئے جانے والے لوگوں کی لسٹ جاری کی جائے ان لوگوں کو اتنے دن تھانے میں بند کر کے ٹارچر کیا گیا اس کا زمہ دار کون ہے ،انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے چار دن کے بعد علامہ اعجاز قادری کو قربانی کا بکرا بنایا اس کی گرفتاری سے پہلے ڈپٹی کمشنر میرپور سے مرکزی میلاد کمیٹی کا وفد ایک وکیل کی سربراہی میں ملتا ہے اور مولوی سلام رشید جو علامہ اعجاز کا مخالف ہے اس کو انگلینڈ سے جمعہ پڑھانے کے لئے بلایا گیا اور اس سارے واقعے کا ملبہ علامہ اعجاز پر ڈال کر اپنی نااہلی کو چھپایا گیا اور بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اس سانحہ کی ایف آئی آر میں علامہ اعجاز کا نام سرے سے شامل ہی نہیں اور نہ ہی وہ اس میں شامل تھا انتظامیہ کو سب کچھ معلوم تھا کہ حالات خراب ہوں گے تو پھر جلوس کے آگے پیچھے دو گاڑیاں جلوس کو پروٹوکول کے ساتھ کے ایف سی تک لے کر گئی راستے میں کیوں نہیں روکا گیا جلوس کا لکھا گیا کی مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوا یہ بھی غلط ہے جب کے جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے آئے اس جلوس کو روکنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے پانچ کے قریب پولیس والے اور اے ڈی سی جی سب سے پہلے کے ایف سی پہنچے جو زخمی ہو گئے اس معاملے کو انتظامیہ کی ناکامی ہی کہا جا سکتا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اس معاملے کے لئے مجسٹریٹ مقرر کئے گئے تھے تو وہ کدھر تھے اطلاع کے مطابق بیک ڈیٹ لیٹر دیا گیا جو اے ڈی سی جی تحصیل دار اور اے سی نے نہیں مانا اور واقع کے بعد سب نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق اور وزیر حکومت کرنل وقار نور سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقع کی ایف آئی آر انتظامیہ کے خلاف درج بھی ہونی چاہئے اور انتظامیہ کی انکوائری کی جا ئے،ان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ ہوا اور میرپور میں ہنگامے ہوئے ،میرپور شہر کو جلایا گیا،بے گناہ لوگوں پر تشدد کیا گیا ،بے گناہ لوگوں کو پابند سلاسل کر کے ٹارچر کیا گیا ،لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا اس کی زمہ دار انتظامیہ ہے جو سب جانتے ہوئے بھی میرپور جلا عوام کو ٹارچر کیا گیا بے گناہ لوگوں کو جیلوں مین بند کیا گیا وزیراعظم آزاد کشمیر اس بات کی بھی تصدیق کروائیں کے اس سارے واقعے کی آڑ میں کون کون سے لوگ آپس میں رابطے میں رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم انتظامیہ میرپور کو فوری برطرف کریں اور ا ن کے خلاف کاروائی کریں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں