قدیم تہذیبوں کے مرکز و تاریخی حیثیت کی بحالی سمیت قدرتی مناظرمحفوظ بنائے جائیں،چیئرمین معائنہ کمیشن آزاد کشمیر

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے ممبر و چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر محمد مظہر سعید شاہ نے نیلم کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے آٹھ مقام، لوات اور شاردہ کاپی سی ون تیارکرنے کیلئے 3محکمہ جات کو مکتوب لکھ دئے۔سیاحتی اہمیت کے علاوہ قدیم تہذیبوں کے مرکز اور تاریخی حیثیت کی بحالی سمیت قدرتی مناظرمحفوظ بنائے جائیں۔

ماڈل ویلج میں واٹر سپلائی، واٹر ٹینک، فٹ پاتھ، سٹریٹ لائٹس، سائن بورڈ، پختہ نالیاں، بچوں کے کھیلنے کے پارک، قبرستانوں کی چاردیواری شامل ہونگی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین ضلع کونسل نیلم، چیئرمین ترقیاتی ادارہ نیلم کوباقاعدہ خطوط جاری کردیے گئے ہیں۔ جس میں واضح کیاہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹرآٹھ مقام بازار، محلہ اٹھی، چک، دوسراماڈل ویلج لوات بالا، خواجہ سیری، سیری کلاں اور بیلہ جبکہ تیسراماڈل ویلج سب ڈویژن شاردہ کی تاریخی، علمی، سیاحتی حیثیت کی بحالی کیلئے شاردہ مرکز، بازار اور چک کی آبادی کے علاقوں کو خو بصورت بنانے کیلئے برادر ایم ایل ایز صاحبان شاہ غلام قادر،میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کیساتھ ملکر ضلع کی تعمیروترقی اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ برادرم ایم ایل اے شاہ غلام قادر اور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ سے ملکر نیلم کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ پہلے مرحلے میں ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھ مقام، لوات اور شاردہ کوماڈل ویلج بنائیں گے بعدازاں ضلع کے دیگر علاقوں کے اہم مقامات کوبھی ماڈل ویلج بنائیں گے۔چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ضلع نیلم کاقدرتی حسن قدرت کاعطیہ ہے جس کی قدر ضروری ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ صفائی اور ستھرائی پر کوء کمپرومائز نہ کیا جائے اور یہ دھرتی کا ہم پر قرض ہے اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں آزادکشمیر باالخصوص نیلم کے عوام کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں