مظفرگڑھ، حکومت عالمی مالیاتی اداروں سے ہونے والے معاہدوں، شرائط اور مذاکرات کو پارلیمنٹ میں پیش کرے، رانا امجد علی امجد

ہفتہ 18 مئی 2019 15:17

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم ملکی معیشت کو بحال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس سے پوری قوم ہراسمنٹ اور مایوسی کا شکار ہے، ڈالر کو پر لگنا اور مہنگائی، بیروزگاری اور افراط زر میں ریکارڈ سطح پر اضافہ عالمی سازشی ایجنڈا لگتا ہے جس کے تحت پاکستان کو معاشی بدحالی کا شکار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کا ایجنڈہ بھی واضح ہوتا جا رہا ہے، جان بوجھ کر آئی ایم ایف نے پاکستان کا بیل آؤٹ پیکج لیٹ کیا جس کا نتیجہ سامنے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں سے ہونے والے معاہدوں، شرائط اور مذاکرات کو پارلیمنٹ میں پیش کرے اور قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں